پاکستان
28 مئی ، 2017

جے آئی ٹی نے حسین نواز سے دستاویزات مانگ لیں

جے آئی ٹی نے حسین نواز سے دستاویزات مانگ لیں

پاناما کیس میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز سے ان کی بیانات کی روشنی میں 30 مئی تک متعلقہ دستاویزات مانگ لیں ۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے حسین نواز سے نیلسن،نیسکول کمپنیوں سے متعلق سوالات کئے ،اس دوران وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے کے بیان کے نکات ان کے وکیل سعد ہاشمی نے درج کئے۔

جے آئی ٹی نے حسین نواز سے مے فیئر فلیٹس اور بیرون ممالک کی گئی سرمایہ کاری کے متعلق تفصیلات بھی پوچھیں۔

ذرائع کے مطابق حسین نواز سے ہونے والی پوچھ گچھ کے دوران سعد ہاشمی نوٹس بھی لیتے رہے ۔

مزید خبریں :