دنیا
28 مئی ، 2017

اسرائیلیوں کی فلسطینی ریاست کے حق میں ریلی

اسرائیلیوں کی فلسطینی ریاست کے حق میں ریلی

اسرائیل کے شہرتل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے فلسطینی علاقوں پر قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے حق میں ریلی نکالی ۔

اسرائیلی غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں اپوزیشن لیبرپارٹی کے رہنما سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

مظاہرین نے ’دو ریاستیں ایک امید‘ کے بینرزاٹھا رکھے تھے اوروہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں نعرے لگارہے تھے ۔

این جی او کے سر براہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے قبضے کومسلسل بڑھاوا دیا جارہا ہے اورتشدد اورنسل پرستی کوہوادی جارہی ہے۔

اسرائیل کی یہودی آبادی دنیا کوبتادینا چاہتی ہے کہ وہ قبضے کے خلاف ہے اوردوریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔

مزید خبریں :