کھیل
28 مئی ، 2017

یقین ہے بھارت کیخلاف انٹرنیشنل کیرئیر شروع کرونگا،فہیم

یقین ہے بھارت کیخلاف انٹرنیشنل کیرئیر شروع کرونگا،فہیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈرفہیم اشرف بھارت کے خلاف میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کے حوالے سے پرامید ہیں۔

فہیم اشرف نے جیو نیوز سے گفتگو میںکہا کہ یقین ہے کہ بھارت کے خلاف 4جون کو ہونے والے میچ سے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کروں گا ۔

فہیم کے والد بھی بیٹے کی کارکردگی پر بہت خوش ہیں،انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا چیمپئنز ٹرافی میں قوم کی امیدوں پر پورا اترے گا ۔

گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں فہیم اشرف نے فتح گر اننگ کھیلی ،انہوں نے 30 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔

فہیم اشرف کی حسن علی کے ساتھ نویں وکٹ پر بننے والی 93رنز کی ناقابل شکست شراکت کے سبب ہی پاکستان نے 342رنز کا بڑا ہدف 3گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا ۔

مزید خبریں :