انٹرٹینمنٹ
28 مئی ، 2017

دل دل رمضان،پہلا روز،انعامات کی لائن لگ گئی

دل دل رمضان،پہلا روز،انعامات کی لائن لگ گئی

صنوویا چوہدری...جیو ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن دل دل رمضان کے پہلے ہی روز انعامات کی لائن لگ گئی،پروگرام میں ننھے قوالوں نے سماں باندھ دیا ۔

رمضان کی رحمتیں، ساعتیں اور برکتیں سمیٹے جیو ٹی وی کی ٹرانسمیشن دل دل رمضان میں سحری کے وقت شہید قوال امجد صابری اور مرحوم نعت خواں جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

دل دل رمضان ٹرانسمیشن میں بشری انصاری نے عالماؤں سے خواتین کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی، نوجوانوں کے پسندیدہ اینکرشفاعت نے دلچسپ سوالوں کے جوابات پر قیمتی انعامات تقسیم کئے۔

دل دل رمضان میں شیف ثمینہ نے مزیدار افطار کے پکوان تیار کئے جبکہ ننھے قوالوں کی قوالی نے روحوں کو گرما دیا۔

معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی بنائی گئی تصویر فیصل ایدھی کو پیش کی گئی اور افطار کے بعد گیم شو جیو کھیلو پاکستان میں وسیم اکرم اور شعیب اختر نے انعامات کی بھرمار کردی۔

مزید خبریں :