دلچسپ و عجیب
28 مئی ، 2017

کھجور افطاری کے دسترخوان کی زینت

کھجور افطاری کے دسترخوان کی زینت

کھجور رمضان المبارک میں افطاری کے دسترخوان کی زینت ہے ، رمضان آتے ہی کوئٹہ میں پھلوں کی دکانوں اور ریڑھیوں پر مکران اور ایران سے لائے جانے والی کھجوریں سج گئیں۔

بلوچستان کے علاقوں تربت ، پنجگور اور آواران کھجور کی پیدوار کے باعث مشہور ہیں، رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ان علاقوں کی کھجوریں کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں لائی گئی ہیں جو یہاں ڈھائی سو سے تین سو روپے کلو تک فروخت ہورہی ہیں ، جبکہ ایران سے لائے جانے والی کھجور کے آدھا کلو کے ڈبے سو سے ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

رمضان المبارک میں افطاری کرنے کیلئے کھجور لازمی جزو ہے،اکثر روزہ دار کھجور سے ہی روزہ افطار کرتے ہیں، علما کرام نے کھجور سے روزہ کھولنے کو افضل قرار دیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور ایک مکمل غذاہے ، یہ روزے کے دوران جسم میں ہونے والی کمی کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے، تاہم ذیابیطس کے مریضوں کو کھجور کے استعمال میں احتیاط کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :