دنیا
29 مئی ، 2017

امریکا: بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے کی پابندی پر غور

امریکا: بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے کی پابندی پر غور

امریکامیں دہشت گردوں کی جانب سےجہاز گرائے جانے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات کے بعد ہوم لینڈ سیکیورٹی نےتمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے کی پابندی پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ جان کیلی نےمقامی ٹی وی کوانٹرویو میں بتایا کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد امریکی جہاز گرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ پرپابندی کے بارے میں سوال پران کا کہنا تھا کہ شاید وہ پابندی لگادیں، انٹیلی جنس رپورٹس حاصل کی جارہی ہیں، یہ ایک جدید ترین خطرہ ہےتاہم س بارے میں حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

امریکی حکومت نے8مسلمان مسلم ممالک کی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :