خصوصی رپورٹس
29 مئی ، 2017

”دِل دِل رمضان“ ٹرانسمیشن ، مقبولیت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

”دِل دِل رمضان“ ٹرانسمیشن ، مقبولیت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

جیو ٹی وی کی رمضان نشریات ”دِل دِل رمضان“ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، لوگوں کی اکثریت نے ”جیو “ کی نشریات کو معرکۃ الآراءقرار دیا اور کہا کہ اس سے پہلے کی نشریات ہم صرف ”جیو ٹی وی“ کی وجہ سے دیکھتے تھے لیکن اس بار ہمیں صحیح معنوں میں مزہ آرہا ہے اور اس میں عوام کی دلچسپی اور رمضان کی مناسبت سے تمام سیگمنٹ لاجواب ہیں۔

”جیو ٹی وی “ کی رمضان ٹرانسمیشن ”دل دل رمضان “ کے پہلے ہی روز انعامات کی لائن لگ گئی اور لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ ”دل دل رمضان “ میں ننھےقوالوں کی قوالی نے سماں باندھ دیا۔

”دِل دِل رمضان “ افطار نشریات کا آغاز تلاوت، قرآن پاک اور پھر حمد سے ہوا ۔ سیگمنٹ ”عالم آن لائن“ کے میزبان تسلیم صابری تھے جس میں ممتاز علماءکرام نے شرکت کی اِن میں ادارہ تحقیقات اسلامی کے بانی امین شہیدی، اسلامک اسٹیڈیز کے ڈاکٹر عامر عبداللہ، حقانیہ ایجوکیشنل کے صدر عبدالشکور حقانی اور اسلامی کتب کے مصنف علامہ شاہ حسین شریک ہوئے۔

اس دوران ”روزہ اور اس کی اہمیت“ کے موضوع پر علماءکرام نے خصوصی روشنی ڈالی جس کے بعد عوام نے بھی انتہائی دلچسپی لیتے ہوئے علماءکرام سے روزہ اور اس کی اہمیت کے حوالے سے سوال کئے اور مفصل جواب وصول کئے۔

اس کے بعد ایمان کو تازگی بخشنے کیلئے ننھے بچوں نے اپنی خوبصورت آواز میں قوالی پیش کرکے لوگوں کے لہو گرمادیئے۔ اس سیگمنٹ کی خاص بات بچوں کا مخصوص لباس اور اُن کے چہرے پر سجی معصومیت تھی جسے دیکھ کر حاضرین اور ناظرین خوب محظوظ ہوئے اور بچوں کی جانب سے پیش کی گئی قوالی پر اُنہیں خوب داد دی۔

”دِل دِل رمضان“ کا پہلا شو عالمی شہرت یافتہ اور پاکستان کا فخر سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے نام کیا گیا تھا۔ ”مقابلہ مصوری“ میں شریک افراد نے عبدالستار ایدھی کی تصاویر بنائیں اور سب سے بہترین تصویر بنانے والے شخص کو انعام دیا گیا۔

اس موقع پر عبدالستار ایدھی کے فرزند فیصل ایدھی اور اُن کے صاحبزادے سعد دیگر کئی بچوں کے ہمراہ موجود تھے۔ فیصل ایدھی نے اپنے والد کی بہترین تصویر کشی کرنے والے لڑکے کی حوصلہ افزائی کی۔ جس کے بعد نعمان اعجاز اور بشریٰ انصاری سے گفتگو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب کے بعد ہمارے پاس فنڈز کی کمی ہے لیکن یہ پریشانیاں وقتی ہیں، فی الحال ہم پر آزمائشیں آرہی ہیں جو انشاءاللہ جلد ختم ہو جائیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ایدھی جیسی شخصیت برسوں میں پیدا ہوتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایدھی نے حجرے میں بیٹھ کر عوام کی خدمت نہیں کی بلکہ ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ رہے۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہم عبدالستار ایدھی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب فیصل ایدھی کے بیٹے سعد کا کہنا تھا کہ داد نے جو ٹرینڈ سیٹ کردیا ہے ہم سب اُن ہی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اذان مغرب کے بعد تمام لوگوں نے ”جیو“ کی خصوصی ٹرانسمیشن میں افطار کیا جس کے بعد اس خوبصورت نشریات کے پہلے دِن کا اختتام ہوا۔

قبل ازیں رمضان کی رحمتیں، ساعتیں اور برکتیں سمیٹے جیو ٹی وی کی ٹرانسمیشن ”دل دل رمضان “ میں سحری کے وقت شہید قوال امجد صابری اور مرحوم نعت خواں جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس دوران امجد صابری اور جنید جمشید کی پڑھی گئی حمد و ثنا بھی پیش کی گئی ۔جسے سن کر امجد صابری کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں۔

جنید جمشید کے بیٹے تیمور جمشید نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور اپنے والد کی یادیں شیئر کیں۔

سیگمنٹ ”عالمہ آن لائن “ کی میزبان فرحانہ اویس تھیں ۔ اس موقع پر بشری انصاری نے بھی عالماؤں سے خواتین کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی، نوجوانوں کے پسندیدہ اینکر شفاعت نے دلچسپ سوالوں کے جوابات پر قیمتی انعا ما ت تقسیم کئے۔

مزید خبریں :