خصوصی رپورٹس
29 مئی ، 2017

”جیو کھیلو پاکستان“ میں کروڑوں کے انعامات ، وسیم و شعیب چھا گئے

”جیو کھیلو پاکستان“ میں کروڑوں کے انعامات ، وسیم و شعیب چھا گئے

پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو ” جیو کھیلو پاکستان“ کا شاندار آغاز، سپر اسٹارز کی میزبانی کا جادو بھی سر چڑھ کر بولنے لگا۔

پاکستان کے ہیرو اور کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم اور شعیب اختر کی میزبانی میں شروع ہونے والے سب سے بڑے گیم شو میں انعامات کی بھرمار۔ ایک کروڑ کا انعام جیتنے والا شخص دو مرتبہ کوشش کے باوجود کامیاب نہ ہوسکا۔

شہیر خان کا جادو بھی سر چڑھ کر بولا ، سننے اور دیکھنے والوں کا منہ حیرت سے کھلا رہ گیا۔ دماغ پڑھنے کی یہ انسانی مشین ،اپنے اس ناقابل یقین فن کا مظاہرہ قومی اور بین الاقوامی شخصیات کے سامنے بھی کرچکی ہے،ایک بار تو ہرشاہ بھوگلے،رمیز راجا اور سوئنگ کے سلطان کو ایک ساتھ ہی حیران پریشان کردیا تھا۔ گیم شو کے پہلے روز کوئی بھی شہیر خان کو نہ ہرا سکا۔

”جیو کھیلو پاکستان “ میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے شاندار ڈیبیوکیا۔

واضح رہے جیو آپ کیلئے ایک کروڑ روپے جیتنے کا انتہائی آسان موقع فراہم کررہا ہے ۔ ایک غیر معمولی نوجوان شہیر خان جوکہ دماغ پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر اُسے ہرادیا جائے تو عام شخص بھی اس کھیل میں با آسانی ایک کروڑ روپے میگا پرائز جیت سکتا ہے۔ یہ کھیل بہت آسان ہے۔ آپ کے ایک ہاتھ میں لال چابی ہوگی اور دوسرے ہاتھ میں نیلی،اگر شہیر خان آپ کا دماغ پڑھ کر یہ نہ بتاسکا کہ نیلی چابی کس ہاتھ میں ہے تو آپ جیت جائیں گے پورے ایک کروڑ روپے۔ شو میں ایک سے بڑھ کر کھیل تھا جسے دیکھ کر ناظرین خوب محظوظ ہوئے۔

ایک کھیل میں خواتین نے اپنے خاوندوں کو ساڑھی پہنا کر کیٹ واک کرائی جسے دیکھ حاضرین اور ناظرین خوب محظوظ ہوئے۔

باکس میں موجود نمبرز بتانے کا کھیل ایسا تھا جس میں 22 تولے سونا رکھا گیا مگر شرکاءاُسے جیتنے سے محروم رہ گئے تاہم اُنہیں 5 تولے سونا اور ایک موٹر بائیک دی گئی۔ نوجوانوں کی دلچسپی کا بہت سا سامان اس گیم شو میں موجود تھا جس میں حصہ لیکر کئی مرد و خواتین فاتحین بنے۔ ایک مصنوعی گھر میں اپنی پھونک کے ذریعے بال گرانے پر فتح حاصل کرنی والی نوجوان لڑکی نے دو عدد دبئی کے ٹکٹس جیتے۔

وسیم اکرم اور شعیب اختر بھی شرکاءمیں گھل مل گئے نشانے بازی کے کھیل میں خواتین نے موٹر بائیک جیتی جبکہ ایک سیگمنٹ میں دو نوجوان بیک وقت دو موٹر سائیکل جیت کر فاتح قرار پائے۔

مزید خبریں :