دنیا
29 مئی ، 2017

امریکا : 60 نومولود بچوں کی قاتل نرس

امریکا : 60 نومولود بچوں کی قاتل نرس

امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک سابق نرس نے اپنے کیریئر کے دوران مبینہ طور پر 60 نومولود بچوں کو قتل کیا۔

سابق نرس جینین جونز 30 برس پہلے پندرہ ماہ کی ایک بچی کوممنوعہ انجکشن لگا کر قتل کرنے کے جرم میں 99برس قید کی سزا بھگت رہی ہے۔

80ء کی دہائی میں اس نے ایک نومولود بچے کو بھی خطرناک انجکشن لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ اس جرم میں بھی جینین کو ساٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اب ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سابقہ نرس ممکنہ طور پر 60 نومولود بچوں کے قتل میں بھی ملوث رہی ہے اور اس کے خلاف ایک نیا مقدمہ دائر کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :