پاکستان
29 مئی ، 2017

جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش ، 3افغان خواتین گرفتار

اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی برٹش پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش میں 3افغان خواتین کو گرفتار کر لیا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان خواتین نے پہلے کابل کی ٹکٹ پر بورڈنگ پاس حاصل کیے، ایف آئی اے کی کلیئرنس کے بعد افغان خواتین نے پی آئی اے اہلکاروں کی مدد سے جعلی دستاویز ات پر برطانیہ پرواز کے بورڈنگ پاس حاصل کرلئے۔

ذرائع کے مطابق خواتین کابل کے بجائےپی آئی اے کی پرواز پر لندن جانا چاہتی تھیں۔

اسی اثنا میں ایف آئی اے اہلکاروں نے شبہ ہونےپر تحقیقات کی تو اصل کہانی سامنے آگئی۔ تینوں افغان خواتین کی شناخت راحیلہ،ایگزارا اورنبیلہ کے نام سےکی گئی ہیں اور ان کے قبضے سے اصلی افغان پاسپورٹ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید خبریں :