پاکستان
29 مئی ، 2017

کےالیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر فیصلہ محفوظ

کےالیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔سندھ ہائی کورٹ کیس کا فیصلہ آج ہی سنائے گی ۔

درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا کہ کے الیکٹرک تمام صارفین کو بلاامتیاز بجلی کی فراہمی کا پابند ہے اور اگر کوئی بجلی چوری کرتا ہے تو پورے علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

اپنے دلائل دیتے ہوئے وکیل فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کے80 فیصد علاقے یکم رمضان کی سحری کے دوران تاریکی میں ڈوب گئے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 2014 میں رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنےکا حکم دیا ہوا ہے۔

مزید خبریں :