پاکستان
29 مئی ، 2017

آئی سی جے کوکلبھوشن کو بری کرنے کا اختیار نہیں : خاور قریشی

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری نہیں کرے گی ، نہ ہی اسے بری کرنے کا ختیار ہے ۔

عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی وکیل خاور قریشی اٹارنی جنرل آفس آئے جہاں انہوں نے کلبھوشن یادو کیس پرطویل مشاورت کی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران خاور قریشی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کہیں نہیں جا رہا، نہ ہی وہ رہا ہورہا ہے، وزارت خارجہ اس حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گا۔

اس سے قبل اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اب بذات خود عالمی عدالت میں کلبھوشن کے مقدمے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مزید خبریں :