پاکستان
29 مئی ، 2017

پاناما کیس ،سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد چاہتے ہیں: فواد چوہدری

پاناما کیس ،سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد چاہتے ہیں: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی اراکین پر اس لیے اعتراض اٹھائے جارہے ہیں کہ وہ 60روز میں کام مکمل نہ کر سکیں، پاناما کیس پرسپریم کورٹ کے فیصلے پرمن وعن عمل درآمد چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہونےوالی جے آئی ٹی کی کارروائی لائیودکھائی جاتی توپاکستانی نوجوانوں کو پتہ چلتا ہے کہ 18سال میں ارب پتی کیسے بنا جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حسین نواز کے جے آئی ٹی پر اعتراضات مسترد کردیئے،ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کے نمائندوں کو نکلوانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ تفتیش ان کی مرضی کی ہو، جے آئی ٹی دانیال عزیز، طلال چوہدری اور محسن نواز رانجھا کی بنے۔

نعیم الحق کا اس موقع پر کہنا ہے کہ آج کی بد تمیزی کے بعد ان کو ڈائس استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

مزید خبریں :