کھیل
01 جون ، 2017

چیمپینز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرا4 دن کی دوری پر

چیمپینز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرا4 دن کی دوری پر

چیمپینز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا اب صرف 4 دن کی دوری پر ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف4 فاسٹ بولرز کے ساتھ بھی میدان میں جا اتر سکتے ہیں، جبکہ بھارت بیٹسمین دنیش کارتک کا ماننا ہے کہ پاک بھارت مقابلے کا مزہ ہی الگ ہے۔

پاک بھارت ٹاکرا،ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔گرین شرٹس نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کا ایک اور بھرپور سیشن کیا ۔کپتان سرفراز کویقین ہے کہ کھلاڑی فریش مائنڈ کے ساتھ میدان میں جائیں تو کمال دکھائیں گے ۔

کپتان نے بھارتی ٹیم کو قابو کرنےکےلیے چار فاسٹ بولرز کھلانے کا بھی عندیہ دے دیا ، جبکہ بھارت بیٹسمین دنیش کارتک بھی پاک بھارت ٹاکرے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز آج انگلینڈ اور بنگلا دیش کے میچ سے ہوگا، جبکہ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو ہے۔

مزید خبریں :