پاکستان
01 جون ، 2017

جے آئی ٹی نے حسین نواز کوآج تیسری بار طلب کرلیا

جے آئی ٹی نے حسین نواز کوآج تیسری بار طلب کرلیا

پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کو آج تیسری مرتبہ طلب کیا ہے۔

جے آئی ٹی اس سے قبل حسین نواز کو 28اور 30مئی کو طلب کرچکی ہے،جس میں ان سے 4گھنٹے پوچھ گچھ بھی کی گئی تھی۔

مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز کو طلب کیا تھا مگر انہوں نے جے آئی ٹی سے تیاری کے لئے وقت مانگ لیا ۔

اس سے قبل جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمد بن جاسم کو دوسرا خط بھیج چکی ہے ،جس میں انہیں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے تین آپشن دئیے ہیں۔

جے آئی ٹی نے خط میں قطر کی آل ثانی فیملی سے کہا ہے کہ ہمارے دو ارکان قطر آکر ان کا بیان ریکارڈ کرسکتے ہیں، دوسری صورت یہ ہے کہ سوالات کے تحریری جواب دئیے جائیں جبکہ تیسری شکل یہ بھی ہوسکتی ہے کہ بیان وڈیولنک کے ذریعے لیا جائے ۔

مزید خبریں :