کھیل
01 جون ، 2017

چمیئنز ٹرافی افتتاحی میچ،انگلینڈ کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ

چمیئنز ٹرافی افتتاحی میچ،انگلینڈ کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 کےافتتاحی میچ میںمیزبان انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

فیورٹ انگلینڈ کی حتمی الیون جن کھلاڑیون پر مشتمل ہے، الیکس ہیلز،جیسن روئے،جے روٹ، ائن مورگن،بین اسٹوک، جوس بٹلر،معین علی، کرس واکر،پلنکٹ،مارک وڈ اور جیک بیل۔

بنگلہ دیش ٹیم تمیم اقبال، سومیا سرکار،امرالقیس،شکیب الحسن، مشفق الرحمان، شبیررحمان،محمد اللہ،مصدق حسین،مشرفی مرتضیٰ،مستفیض الرحمان اور روبیل حسین پر مشتمل ہے۔

میگاایونٹ میں دنیا کے ٹاپ آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے صف آراء ہیں تاہم ویسٹ انڈیز جو اس وقت عالمی کرکٹ کی فہرست میں نویں پوزیشن پر ہے ایونٹ میں شرکت سے محروم ہے۔

میزبان انگلینڈ کے ساتھ بھارت، آسٹریلیا اور عالمی نمبر ایک جنوبی افریقا کو بھی فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت، دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقا جبکہ تیسرا میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو کھیلے جائینگے جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جائیگا۔ بارش کی صورت میں فائنل میچ کےلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے ۔

مزید خبریں :