دنیا
01 جون ، 2017

امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی روک دی گئی

امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی روک دی گئی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ فی الحال روک دیا۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کو ابھی یروشلم منتقل نہیں کیا جائے، سفارتخانے کو فی الحال تل ابیب میں ہی رکھا جائے گا، صدر ٹرمپ اس فیصلے کا جلد ہی اعلان کریں گے۔

امریکی صدر کے اس فیصلے پر اسرائیل نے مایوسی جبکہ فلسطین نے فیصلے کو امن کے لیے ایک اور چانس قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :