پاکستان
02 جون ، 2017

حسن نواز آج جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے

حسن نواز آج جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے

وزیر اعظم کے چھوٹےصاحبزادے حسن نواز آج مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاناما کیس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حسن نواز کو آج پیش ہونے کےلیے سمن جاری کررکھا ہے۔

حسن نواز کو دوروز قبل جے آئی ٹی میں پیش ہونا تھا، لیکن طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکے تھے۔

حسن نواز اب آج جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان قلم بند کرائیں گے، جے آئی ٹی میں پیشی کےلیے حسن نواز برطانیہ سے پاکستان آئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادےحسین نواز کو بھی ہفتے کو پیش ہونے کا سمن جاری کر دیا ہے۔ حسین نواز ہفتے کے روز چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

حسین نواز پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو جمعرات کو تیسری بار پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حسین نواز نے اثاثوں کی دستاویزات سمیت تمام شواہد جمع کرا دئیے ہیں۔ انہوں نے اپنے کاروبار کی تفصیل اور ٹیکس ریٹرنز بھی جے آئی ٹی کو جمع کرا دیئے ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں منقعد ہوگا جہاں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کرتے ہوئے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :