پاکستان
02 جون ، 2017

حسن نواز سے جے آئی ٹی کی 7گھنٹے تک پوچھ گچھ

حسن نواز سے جے آئی ٹی کی 7گھنٹے تک پوچھ گچھ

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے 7گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔

طویل پوچھ گچھ کے بعد حسن نواز وفاقی جوڈیشل اکیڈمی کی عمارت سے باہر آئے ، جس کے بعد روانہ ہو رہے تھے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ان کی گاڑی کے سامنے آگئے اور انہوں نے نعرے بازی شروع کردی۔

کارکنوں کی نعرے بازی پر وہ گاڑی سے تھوڑی دیر کیلئے باہر آئے انہوں نے کارکنوں کو ہاتھ ہلاکر جواب دیا اور پھر وہ میڈیا یا کارکنوں سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں وزیراعظم کے چھوٹے بیٹے حسن نواز کی یہ پہلی پیشی تھی، 7گھنٹے تک جاری رہے والی پوچھ گچھ میں نماز کا وقفہ بھی شامل ہے۔

اس سے قبل حسن نواز کے بڑے بھائی حسین نواز پانچ دن میں تین بار جے آئے ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں ۔

مزید خبریں :