پاکستان
03 جون ، 2017

حسین نواز سخت سیکورٹی میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں پاناما کیس کی جے آئی ٹی کا اجلاس جاری ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، نون لیگی رہنما جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود ہیں، وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے پہنچ گئے ہیں ۔

پاناما کیس جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں ہورہا ہے جس میں پیش ہونے کے لیے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ چکے ہیں۔

حسین نواز چھ روز میں آج چوتھی بار مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ہیں ۔اس سے قبل گزشتہ روز ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز پہلی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور سات گھنٹے تک جوڈیشل اکیڈمی میں موجود رہے۔

حسین نواز یکم جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے تو ان سے چھ گھنٹے تک لندن فلیٹ سے متعلق سوالات کیے گئے۔

ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز سے بھی گزشتہ روز جے آئی ٹی نے سوالات کیے۔ حسن نواز پہلی پیشی پر 7 گھنٹے جوڈیشل اکیڈمی میں موجود رہے۔

اس دوران نماز کا وقفہ بھی آیا، پیشی کے بعد حسن نواز نے صحافیوں سے بات کرنے کے بجائے ہاتھ ہلانے پر اکتفا کیا۔

مزید خبریں :