دنیا
05 جون ، 2017

قطرنے عرب ممالک کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

قطرنے عرب ممالک کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

قطرنے عرب ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

قطر کی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہشت گردی کی مبینہ حمایت کرنے پر سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعوؤں اور الزامات کو بلاجواز اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا عام شہریوں کی زندگیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مزید خبریں :