دنیا
05 جون ، 2017

قطر اور خلیجی ممالک میں کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں،ایران

قطر اور خلیجی ممالک میں کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں،ایران

ایران کا کہنا ہے کہ قطر اور خلیجی ممالک کو آپس میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے چاہیے، خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام غاصمی کا کہنا تھا کہ خطے میں ممالک کے درمیان تنازعات سیاسی اور پر امن طریقے سے ہی ممکن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی بات چیت سے حل ہونی چاہیے، خطے کے ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہناتھاکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ماحول میں خطے کی کشیدگی سب کے مفادات کے لیے خطرہ ہے، تعلقات خراب ہونے کی صورت میں پابندیاں لگانا قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ممالک کو دوسرے آزاد ممالک کی سالمیت کا خیال کرتے ہوئے ،ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

مزید خبریں :