دنیا
07 جون ، 2017

امریکی صدر کا سعودی شاہ سلمان کو ٹیلی فون

امریکی صدر کا سعودی شاہ سلمان کو ٹیلی فون

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی شاہ سلمان کوٹیلی فون کرکےدہشتگرد تنظیموں کی مالی مددروکنے پر تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطےکےکسی بھی ملک کو انتہاپسندی کوفروغ دینے سے روکنے پرگفتگوکی۔

امریکی صدرنے قطر کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کے اقدامات کی حمایت کر دی ،کہا دہشت گردی کی مبینہ حمایت پر اُنہوں نے ہی عرب ملکوں سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کو کہا تھا ۔

ٹرمپ نے کہا کہ دہشتگردی کےخاتمےاورعلاقائی استحکام کےلیےخلیج تعاون تنظیم کاکرداراہم ہے۔

عرب میڈیاکے مطابق اردن نے بھی قطرکےساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنےپرفیصلہ کرلیا اور اردن میں قطری سفیرکوآئندہ چنددنوں میں ملک چھوڑنےکی ہدایت کردی۔

ادھر قطر بائیکاٹ کے بعد کویت کے امیر نے سعودی شاہ سے ملاقات کی اور بات چیت کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔سعودی وزیر خارجہ کہتے ہیں قطر اپنی پالیسیاں تبدیل کرے اور دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی ختم کرے ۔

دوسری جانب ترکی نے قطر کی حمایت کر دی ۔ترک صدر اردوان کہتے ہیں عرب ممالک نے قطر سے تعلقات منقطع کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

مزید خبریں :