دنیا
08 جون ، 2017

متحدہ عرب امارات کے شہریوں پر قطر کیلئے ہمدردی کے اظہار پر پابندی

متحدہ عرب امارات کے شہریوں پر قطر کیلئے ہمدردی کے اظہار پر پابندی

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر قطر کی حمایت میں بات کرنے یا اس ملک کے لیے ہمدردی کے اظہار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایسا کرنے والوں کو پندرہ سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

عربی چینل نے متحدہ عرب امارات کے اخبار’ گلف نیوز‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے اٹارنی جنرل حماد سیف ال شمسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جو بھی سوشل میڈیا پر یا کسی اور ذریعے سے قطر کے حق میں کسی بھی طرح کی ہمدردی کا اظہار کرے گا اور جو اس معاملے پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن پر سوال اٹھائے گا، اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قید کے علاوہ پچاس ہزار درہم جرمانے کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے اس حالیہ بحران کے بعد سے عرب دنیا میں سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری ہے اور عرب شہری قطر کے حق ميں اور اس کی مخالف میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :