دلچسپ و عجیب
09 جون ، 2017

چین میں نقل کی روک تھام کیلئے جدید ڈرون کا استعمال

چین میں نقل کی روک تھام کیلئے جدید ڈرون کا استعمال

چین میں نقل روکنے کیلئے امتحانی مراکز میں جدید ڈرون اور چہرہ پہچاننے کی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا، نئے قانون کے تحت نقل کرنے والوں کو 7سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔

چین میں محکمہ تعلیم نے امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، نقل کرنے والے اور نقل میں مدد دینے والے کیلئے 7 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

امتحانی مراکز میں چہرہ پہنچاننے کی صلاحیت کے حامل تھری ڈی کیمروں اور ڈرونز سے مدد لی جا رہی ہے۔

چین میں اچھی ملازمت کے حصول کیلئے یونیورسٹی کی تعلیم ضروری سمجھی جاتی ہےاسی لیے یونیورسٹی میں داخلے کے امتحانات کے دوران نقل کو روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

 

مزید خبریں :