کھیل
11 جون ، 2017

پاکستان کی سری لنکا سے مقابلے کیلئے بھرپورتیاریاں

پاکستان کی سری لنکا سے مقابلے کیلئے بھرپورتیاریاں

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی فلائٹ پکڑنے کے لئے پاکستان ٹیم کو کل کارڈف میں سری لنکا کو مات دینا ہوگی ،اہم مقابلے سے قبل قومی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی ۔

پاکستان کی طرف سے سری لنکا کے خلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ کے لئے جنوبی افریقہ کو زیر کرنے والے ٹیم اتارے جانے کا امکان ہے ،میچ کی فاتح ٹیم چیمپئنز ٹرافی2017ء کی ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ بنالے گی ۔

ایونٹ کے 12ویں اور گروپ بی کے آخری میچ میں مدمقابل پاکستان اور سری لنکا فتح کے ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گی ،گرین شرٹس جنوبی افریقہ جبکہ سری لنکن ٹائیگرز بھارتی سورمائوں کو مات دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی پوزیشن بناچکے ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ میں47رنز بناکر انجرڈ ہونے والےبیٹسمین کوشل پریرا کےایونٹ سے باہر ہونے کی خبریقیناً سری لنکن ٹیم کے لئے مایوس کن ہوگی۔

گرین شرٹس کے کیمپ میں اہم میچ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہے،کھلاڑی ،بولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں جان توڑ محنت کررہے ہیں۔

آل رائونڈر شعیب ملک کارڈف میں اپنے کیرئیر کا 250واں میچ کھیلیں ،پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لئے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزار بھی گرائونڈ میں موجود ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لئے انگلینڈ اور بنگلادیش کوالیفائی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :