خصوصی رپورٹس
13 جون ، 2017

دنیا میں موٹاپا تیزی سے بڑھ رہا ہے

دنیا میں موٹاپا تیزی سے بڑھ رہا ہے

نئی تحقیق نے خبردار کردیا، دنیا میں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ تین دہائیوں میں دنیا کے تہتر ممالک میں موٹے افراد کی تعداد دگنی ہوگئی۔

اسٹاک ہوم کانفرنس میں پیش کی جانے والی نئی تحقیق کے مطابق دنیا میں ہر 10میں سے ایک یا دو افراد موٹاپے کا شکار ہیں تہتر ممالک ایسے ہیں جہاں 1980 کے بعد سے موٹے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تحقیق کے مطابق 2015 میں موٹاپے کا شکار بچوں کی تعداد دس کروڑ ستر لاکھ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ بالغ افراد ساٹھ کروڑ تیس لاکھ سے زیادہ ریکارڈ ہوئے۔

ماہرین کے مطابق 2015 میں تقریباً چالیس لاکھ افراد کی موت کی وجہ موٹاپا تھا، موٹاپے کے باعث دنیا بھرمیں 1990 سے دل کی بیماریوں میں اضافہ ہواہے۔

مزید خبریں :