کاروبار
13 جون ، 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں پہلے 840 پوائنٹس کی تیزی پھر 500 سے زائد پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز شدید مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انسٹی ٹیوشن اور فنڈز کی جانب سے خریداری دیکھی گئی جس سے کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 841 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 513 کی بلند سطح تک دیکھا گیا ۔

کاروبار کے دوران ہی ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دباؤ پرچڑھاؤ میں تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی ۔ جس کےبعد 100 انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47 ہزار 150کی سطح تک گرگیا ۔

مزید خبریں :