کھیل
14 جون ، 2017

حسن علی نے اپنے والد کی خواہش پوری کردی

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کو آؤٹ کرکے اپنے والد کی خواہش پوری کردی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن 33 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے اور اسی کے ساتھ ہی حسن علی نے مورگن کو آؤٹ کرنے کی اپنے والد کی خواہش بھی پوری کرڈالی۔

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے والد نے آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حسن انگلینڈ کے کپتان مورگن کو آؤٹ کرے گا۔

حسن علی کی جانب سے مورگن کی وکٹ گرانے پر ان کے والد عبدالعزیز نے جیو نیوز کیساتھ مٹھائی بانٹنے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :