کھیل
14 جون ، 2017

حسن علی چیمپئنز ٹرافی 2017 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر

حسن علی چیمپئنز ٹرافی 2017 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 10 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

حسن علی نے انگلینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جس کے بعد وہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ 10 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

حسن علی نے یہ وکٹیں ٹورنامنٹ کے 4 میچز میں مجموعی طور پر 38 اوورز میں لی ہیں۔

جب کہ آسٹریلیا کے بولر ہیزل ووڈ 9 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ  کے لیام پلینکٹ 8 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے جنید خان 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

مزید خبریں :