پاکستان
14 جون ، 2017

وزیراعظم اور وزیر خزانہ پر جے آئی ٹی کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام

وزیراعظم اور وزیر خزانہ پر جے آئی ٹی کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام

وزیراعظم نواز شریف اوروزیر خزانہ اسحاق ڈار پاناما کیس کی تحقیقات میں رکاوٹ بن رہے ہیں، آئین کے آرٹیکل 190 کے تحت تمام ریاستی اداروں کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیاجائے، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے مرتبے کو استعمال کرکے عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف مہم شروع کروا رکھی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرا ، وزیر اعظم کے ترجمان اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما جے آئی ٹی کو ٹارگٹ کررہے ہیں، جے آئی ٹی کے ارکان اور ججوں اور ان کے بچوں کو بھی دھمکیاں دی گئیں، اس مہم کا مقصد پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے ۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو جے آئی ٹی کے کام میں رکاوٹیں پیدا کرنے سے روکا جائے۔

مزید خبریں :