Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
15 جون ، 2017

اسلام آباد پولیس کا ٹریفک ڈائیورژن پلان

اسلام آباد پولیس کا ٹریفک ڈائیورژن پلان

وزیر اعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کردیا۔

گارڈن فلائی اوور اور شفا اسپتال سے جوڈیشل اکیڈمی جانے والا راستہ بند ہوگا۔شہری صاحبزادہ عبدالقیوم روڈ استعمال کر سکیں گے ۔

پاناما جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے وزیر اعظم کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف سکیورٹی کی ذمہ داری وزیر اعظم ہاؤس کے اسکواڈ کی ہوگی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان کے مطابق سیکٹر ایچ ایٹ میں جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانے والے راستے عام ٹریفک کے لیے بند ہونگے۔

شفا اسپتال جانے والے شہری بیکن ہاؤس روڈ استعمال کریں گے جبکہ گلی 7سیکٹر ایچ ایٹ فور کی طرف راستہ بند ہوگا۔ آئی ایٹ سے آنے والے شہری میر ظفراللہ جمالی روڈ استعمال کرسکتے ہیں۔

Advertisement