خصوصی رپورٹس
15 جون ، 2017

راجن پور کا علاقہ ’ماڑی‘ جنوبی پنجاب کا ’مری‘

راجن پور کا علاقہ ’ماڑی‘ جنوبی پنجاب کا ’مری‘

الیاس رضا ...
راجن پور میں کوہ سلیمان کےپہاڑی سلسلہ میں واقع خوبصورت مقام ’ماڑی ‘ جس کو جنوبی پنجاب کا ’مری ‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ضلع راجن پور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کے ایسے خطے میں واقع ہے جہاں پہاڑ، دریا اور میدان سب کچھ موجود ہے۔ مغرب کی جانب کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ میں ماڑی کا خوبصورت مقام بھی ہے۔ یہ علاقہ سطح سمندرسےپانچ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

گرمیوں میں جب پنجاب بھر میں سخت گرمی ہوتی ہے ایسے میں ماڑی کا موسم سرد ہوتا ہے اور یہاں آنے والے سیاح علاقے میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔یہاں کے راستے انتہائی دشوار گزار ہیں نہ ہی یہاں بجلی ہے نہ ہی پانی ۔

ماڑی کے پہاڑ قدرتی معدنیات سے بھرے پڑے ہیں جب بھی ان پہاڑوں میں بارش ہوتی ہے تو ندی نالوں سے پانی سیلاب بن کر راجن پور کے کئی علاقوں کو بری طرح متاثر کرتاہے۔

ماڑی کی تعمیراوردیکھ بھال سے یہ علاقہ نہ صرف پنجاب کا بڑا سیاحتی مقام بن سکتا ہے بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی مل سکتے ہیں۔

مزید خبریں :