کاروبار
15 جون ، 2017

زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے

زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ ڈالر کم ہوکر 20 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 15جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 35 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔

کمی کے باعث 15جون کے اختتام پرملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 15 کروڑ ڈالر 78 لاکھ ڈالر باقی رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 41 کروڑ ڈالر کم ہو کر 15 ارب 29 کروڑ ڈالر ہوگئے، البتہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 24 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 86 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مزید خبریں :