کاروبار
16 جون ، 2017

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8 ماہ کی کم ترین سطح 44 ڈالر 70 سینٹس فی بیرل پر آگئی ۔ امریکامیں گیسولین اور ڈیزل کے ذخائر اور ریفائنریز کی پیداوار بڑھنے پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں گیسولین کی سپلائی بڑھنے اور ریفائنری کی پیداوار میں اضافے پر خام تیل کی قیمت نومبر 2016 کی کم ترین سطح تک گر گئیں ۔

گزشتہ روز نیویارک سیشن کے دوران خام تیل3 اعشاریہ 7 فیصد نمایاں کمی سے 44 ڈالر 75 سینٹس فی بیرل تک گرگیا۔

کاروبار ہفتے کے چوتھے روز سنگاپور اور لندن سیشن میں بھی خام تیل میں کمی کا سلسلہ جاری رہا ۔

کاروبار کے دوران خام تیل مزید 13 سینٹس کمی سے 44 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل پر آگئے جو کہ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکا میں گیسولین کے ذخائر 21 لاکھ بیرل سے پچھلے ہفتے میں اضافہ ہوا اور ڈیزل کی سپلائی میں بھی اضافہ ہوا۔

مزید خبریں :