خصوصی رپورٹس
16 جون ، 2017

رمضان کا آخری عشرہ اور اعتکاف کی تیاریاں

رمضان کا آخری عشرہ اور اعتکاف کی تیاریاں

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہونے پر لاکھوں معتمرین اور فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے جبکہ پاکستان بھر میں مسلمان آج اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ میں حرم شریف اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

پاکستان میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف میں بیٹھیں گے جس کے لیے مساجد میں خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں اور اکثر مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے والوں سے شناختی کارڈ طلب کر لئے گئے ہیں جبکہ ناموں کا اندراج اکثر مساجد میں پیشگی کیا گیا ہے۔

کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد فیضان مدینہ، بنوری ٹاؤن، مسجد بیت المکرم، جامعہ احتشامیہ، جامعہ اسلامیہ کلفٹن، جامعہ بنوریہ ٹاؤن، جامعہ قمر سلمانیہ، جامعہ امجدیہ، مسجد سلطان، گول مسجد (مسجد طوبیٰ)، توحید مسجد کیماڑی، سبیل والی مسجد، گلزار مدینہ اور دیگر مساجد میں اعتکاف کی نیت سے بیٹھے گی بعض مساجد میں خواتین کے اعتکاف میں بیٹھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے۔

مزید خبریں :