انٹرٹینمنٹ
16 جون ، 2017

سیف علی خان بیٹی کی فلمی انڈسٹری میں انٹری پر ناخوش

سیف علی خان بیٹی کی فلمی انڈسٹری میں انٹری پر ناخوش

بالی وڈ اسٹار سیف علی خان اپنی نوجوان بیٹی سارہ علی خان کی فلم انڈسٹری میں انٹری پر ناخوش ہیں۔

سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ سے سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہیں جب کہ سارہ علی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں اور جلد ہی ہدایتکار ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدرناتھ‘‘ میں سشانت سنگھ کے مدمقابل نظر آئیں گی۔

سارہ علی فلمی کیرئیر کو اپنی والدہ امریتا سنگھ کی رہنمائی میں آگے بڑھا رہی ہیں لیکن وہیں سیف علی خان بیٹی کی فلم انڈسٹری میں انٹری پر ناخوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا ہے۔

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں سارہ کی صلاحیتوں پر انگلی نہیں اٹھا رہا لیکن فلم ایک مستحکم پیشہ نہیں ہے کیوں اس میں آپ جتنی اچھی اداکاری کرلیں لیکن ناکامی کے بادل سر پر منڈلا رہے ہوتے ہیں لہٰذا کوئی بھی والدین اپنے بچوں کے لیے ایسی زندگی نہیں چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سارہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کررکھی ہے، اسے ایک مستحکم پیشے کا انتخاب کرنا چاہیے بلکہ فلموں میں آنے کی بجائے نیویارک میں رہ کر کوئی بھی اچھی نوکری کرسکتی ہے۔

سیف علی خان کے اعتراض کے بعد اب دیکھنا ہوگا کہ سارہ خان فلمی دنیا کا انتخاب کریں گے یا نہیں، یا پھر والدہ کی خوشی کے لیے ان کی ناراضی مول لیں گی۔  

مزید خبریں :