Can't connect right now! retry
Advertisement

کاروبار
16 جون ، 2017

پاکستان اسٹاک، 100 انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر بند

پاکستان اسٹاک، 100 انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ایک اور منفی دن رہا، 100 انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں محدود کاروباری حجم پر مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 584 پوائنٹس کمی سے 46858 پر بند ہوا، یہ انڈیکس کی سال کی کاروبارکے اختتام پر کم ترین سطح رہی۔

کاروبار کے دوران 319کمپنیوں کے 12 کروڑ شیئر ز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب روپے رہی۔

کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 108 ارب روپے کم ہو کر 9364 ارب روپے ہوگئی۔

Advertisement