انٹرٹینمنٹ
16 جون ، 2017

فلم ’گُڈ بائے کرسٹوفر روبن‘ کا پہلا ٹریلر جاری

فلم ’گُڈ بائے کرسٹوفر روبن‘ کا پہلا ٹریلر جاری

معروف برطانوی رائٹر اور وِنی دی پُوہ کے خالق ایلن الیگزینڈر ملنے کی زندگی پر مبنی ہالی وڈ کی نئی بائیگرافیکل ڈرامہ فلم ’گُڈ بائے کرسٹوفر روبن‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کار سائمن کرٹیز کی حقیقی واقعات پر مبنی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی مشہور برطانوی رائٹراور وِنی دی پُوہ کے خالق ایلن الیگزینڈر ملنے کی زندگی کے گِرد گھوم رہی ہے ،جو اپنے بیٹے سے بے پناہ محبت کرتا تھا ۔

اسی سے متاثر ہو کر اس رائٹر نے یہ کارٹون کردار تخلیق کیا، جس نے رائٹر کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد ایسی دھاک بٹھائی کہ کئی نسلیں وِنی دی پُوہ کی دیوانی ہیں۔

اسٹیو کرسٹین اورڈیمیئن جونز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارڈوم نال گلیسن، مارگیٹ روبی، کیلی میکڈونلڈ، ہنی ہومز اور جیسن میتھیو سن سمیت دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔

باپ بیٹے کی لا زوال محبت کی خوبصورت کہانی کی عکاس یہ فلم فوکس پکچرز کے تحت رواں سال 13اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :