دنیا
16 جون ، 2017

ممبئی بم دھماکاکیس ،ابو سلیم سمیت 6 ملزمان مجرم قرار

ممبئی بم دھماکاکیس ،ابو سلیم سمیت 6 ملزمان مجرم قرار

سن 1993ء میں ہونے والے بم دھماکوں کے کیس میں ممبئی کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے ابو سلیم سمیت 6 ملزمان کو مجرم قرار دیا ہے۔

ٹاڈا عدالت نےابو سلیم، مصطفیٰ دوسا سمیت 6افراد کو مورد الزام ٹھہرایا ہے جبکہ ایک ملزم کو ثبوت کی عدم موجودگی پر بری کر دیا گیا ہے۔

سن2007ء میں سماعت کے پہلے مرحلے میں سو ملزمان کو مجرم قرار جبکہ 23 افراد کو بری کیاگیا تھا، اس معاملے پر پیر سے سزا کو لے کر عدالت میں بحث شروع ہوگی۔

سن1993 ءمیں ممبئی میں یکے بعد دیگرے ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک جبکہ 713 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :