دنیا
16 جون ، 2017

البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کر رہے ہیں، روس

البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کر رہے ہیں، روس

روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں داعش پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں تنظیم کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے جاری بیان کے مطابق رقہ میں فضائی کارروائی 28 مئی کو کی گئی جس میں داعش کی قیادت کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا گیا تھا،اجلاس میں داعش کا سربراہ بھی موجود تھا۔

کچھ دنوں قبل برطانوی میڈیا نے شامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے البغدادی کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی ،جس کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب داعش کے خلاف امریکی اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں :