دنیا
16 جون ، 2017

بانی ایم کیو ایم ریڈ وارنٹ، انٹرپول فرانس کا برطانوی دفترسے رابطہ

بانی ایم کیو ایم ریڈ وارنٹ، انٹرپول فرانس کا برطانوی دفترسے رابطہ

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے معاملےپر فرانس میں انٹر پول ہیڈ کوارٹر نے برطانوی انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹر پول سے باقاعدہ درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں بانی ایم کیوایم کے قیام کی قانونی حیثیت کے متعلق معلومات بھی طلب کی گئی ہیں۔

اس سے قبل ایف آئی اے نے بانی ایم کیوایم کے خلاف ریڈوارنٹ کے لیے انٹرپول کو باقاعدہ درخواست بھجوادی تھی جس کیلئے انٹرپول کے قواعد کو مد نظر رکھتے ہوئے قانونی تقاضے پورے کیے گئے ۔

بانی ایم کیوایم فوجدارای مقدمات میں پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔

مزید خبریں :