صحت و سائنس
16 جون ، 2017

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لاہور میں سحری پوائنٹس پر چھاپے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لاہور میں سحری پوائنٹس پر چھاپے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں سحری پوائنٹس پر چھاپے مارے، ناقص صفائی پر متعدد ریسٹورنٹس کو ہزاروں روپے جرمانے کیے اور بہتری کے لیے وارننگ دی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ٹیم کے ہمراہ ایم ایم عالم روڈ اور گورومانگٹ روڈ پر مختلف سحری پوائنٹس پر چھاپے مارے۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے ایم ایم عالم روڈ پر ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی پر دو لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

گورومانگٹ روڈ پر ایک ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ سحر و افطار کے اوقات میں چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

رمضان المبارک میں معمول کی 3 شفٹوں کے علاوہ اسپیشل آپریشن ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔

نور الامین مینگل نے واضح کیا کہ ناقص خوراک بیچنے والے کوئی دوسرا کام تلاش کریں، فوڈ انڈسٹری میں ان کی کوئی جگہ نہیں۔

مزید خبریں :