شہر شہر
16 جون ، 2017

ون ویلنگ پر گرفتار نوجوانوں کے ساتھیوں کا پولیس چوکی پر حملہ

ون ویلنگ پر گرفتار نوجوانوں کے ساتھیوں کا پولیس چوکی پر حملہ

راول پنڈی میں ون ویلنگ کرنے والے دو نوجوانوں کی گرفتاری پر ان کے 70 سے 80ساتھیوں نے چاندنی چوک ٹریفک پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا۔

انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو یرغمال بنا لیا، سرکاری گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی ،موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی، پولیس نے کارروائی کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راول پنڈی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹریفک پولیس نےنوجوانوں کی زندگیاں بچانے کیلئے رمضان المبارک کے دوران بھی ون ویلنگ کے خلاف بڑا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سلسلے میں کچھ ون ویلرز کے خلاف کارروائی کی گئی تو ان کے ساتھیوں نے چاندنی چوک پر واقع ٹریفک پولیس کی چوکی پر حملہ کر دیا، چوکی میں موجود سرکاری گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی، سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔

تھانہ نیو ٹاؤن اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا، ون ویلنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کے دوران گزشتہ روز کچھ افراد نے وارڈن افسر سہیل شہزاد کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔

ترجمان ٹریفک پولیس واجد ستی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی زندگیا بچانے کیلئے رمضان المبارک کے دوران ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

اس آپریشن میں اب تک 24 ایف آئی آر درج کرکے 26 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :