-----

راولپنڈی کے قریب گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام

Rawalpindi K Qareeb Grid Station Ko Nishana Banane Ki Koshish Nakam

راولپنڈی کے قریب گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، چک بیلی روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران، مبینہ دہشت گرد تین دستی بم اور بارود چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

راولپنڈی کے نواح چک بیلی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مبینہ دہشت گردوں سے تین ہینڈ گرنیڈ اور بارود برآمد ہو اہے۔

تھانہ روات پولیس کے مطابق چک بیلی روڈ پر معمول کی ناکہ بندی کے دوران پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی سے دو ملزمان فرار ہوگئے۔

گاڑی کی تلاشی کے دوران تین ہینڈ گرینیڈ اور بارود برآمد کیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔