انٹرٹینمنٹ
17 جون ، 2017

فلم’’ہیپی ڈیتھ ڈے‘‘ 'کا پہلا ٹریلر جاری

فلم’’ہیپی ڈیتھ ڈے‘‘ 'کا پہلا ٹریلر جاری

خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم’’ہیپی ڈیتھ ڈے‘‘ 'کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

ہدایتکارکرسٹو فر بی لینڈن کی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارجیسیکا روتھ، روبی موڈین،ازرائل بورونڈیل ،چارلس ایٹکن ،جیسن بیئل اور روب میلو سمیت دیگر فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوئے ہیں۔

جیسن بلم اور ریان ٹورک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو مافوق الفطرت مخلوق کے زیرِ اثر ہوتی ہے اور بار بار ایسے موت کو قریب کو دیکھ کر بھی زندہ بچ جاتی ہے۔

رونگٹے کھڑے کر دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ دہشت ناک فلم یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال 13اکتو بر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

مزید خبریں :