شہر شہر
17 جون ، 2017

کراچی میں بوندا باندی، لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی میں بوندا باندی، لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اور صبح سویرے بوندا باندی ہوئی جبکہ لاہور اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں گہرے سیاہ بادلوں کی وجہ سے سورج کی روشنی کم ہوگئی جبکہ اسلام آباد شہر اور گرد و نواح کے علاوہ مردان، چارسدہ میں سحری کے وقت ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج، سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں، اسلام آباد، پنڈی، لاہور، ڈی آئی خان اور کشمیر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی سمندری ہوا زیادہ چلے گی۔ شہر میں شام اور صبح کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔

 

مزید خبریں :