دلچسپ و عجیب
17 جون ، 2017

کینیڈا میں ڈرائیونگ کا شوقین ریچھ

کینیڈا میں ڈرائیونگ کا شوقین ریچھ

کینیڈا میں ڈرائیونگ کے شوقین ریچھ نے وین کا دروازہ کھولا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کو خوب ہارن بجائے۔

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ریچھ کو ڈرائیونگ کا شوق چڑھا تو وین کا دروازہ کھول کر نہ صرف ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا بلکہ ہارن بجانے کے فرائض بھی بھرپور انداز میں انجام دیئے۔

یہ دلچسپ منظر اس وقت پیش آیا جب ایک ریچھ جنگل سے نکل آیا اور سڑک کنارے پارک وین کا نہ صرف دروازہ کھولا بلکہ کسی ماہر ڈرائیور کی طرح ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہوکر ہارن بجانے کا شوق بھی خوب پورا کیا۔

جنگل سے نکل کر انسانوں کا انداز اپنانے والے ریچھ کے اس انداز پر وہاں موجود افراد بھی بےحد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

مزید خبریں :