صحت و سائنس
17 جون ، 2017

سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے والا سولر پینٹ

سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے والا سولر پینٹ

سولر پینل کے بعد اب گھروں کو گھروں کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار کرلی گئی ہے۔

ٹیک کمپنی اسپیس ایکس اور کارساز ادارے ٹیسلا نے کھپریل کی صورت میں سستے اور پائیدار سولر پینلز متعارف کرائے ہیں۔

لیکن اب آسٹریلوی ماہرین نے جدت کی جانب ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

رائل میلبون انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین کی ایک ٹیم نے ایک ایسا پینٹ تیار کیا ہے جو بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ سولر پینل کے بعد یہ سولر پینٹ گھروں کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں :