انٹرٹینمنٹ
17 جون ، 2017

ڈینیل ریڈ کلف کی فلم ’جنگل‘ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر

ڈینیل ریڈ کلف کی فلم ’جنگل‘ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر

معروف ہالی ووڈ اداکار ڈینیل ریڈ کلف کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’جنگل‘ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

گریگ مک لین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چند ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے، جو جنگل کی سیر کرنے کیلئے جاتے ہیں ،لیکن گائیڈ کے دھوکا دینے پر مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ڈینیل ریڈ کلف کے علاوہ ایلکس رسل، تھامس کریشمین، یاسمین قاسم، جول جیکسن، للی سولیوان اور اینجی ملیکین شامل ہیں۔

ٹوڈ فیلمین اور مائیک گیبریوے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :